نئے وزیراعظم کی حلف برداری، صدرِ مملکت کا غیر ملکی دورہ موخر

Last Updated On 10 August,2018 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت 17 اگست کو عمران خان سے حلف لیں گے، ممنون حسین نے آئر لینڈ کا دورہ موخر کر دیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کو تحریک انصاف کی حکومت بننے تک ذمہ داریاں نبھانے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق، 25 جولائی کو عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ صدر مملکت ممنون حسین 17 اگست کو عمران خان سے حلف لیں گے۔ صدر ممنون حسین نے نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کے لیے نگران وزیرِ قانون علی ظفر کی درخواست پر غیر ملکی دورہ بھی ملتوی کر دیا، صدر مملکت نے نجی دورہ پر آئرلینڈ جانا تھا۔

صدر ممنون حسین نے گورنر پنجاب اور کے پی نئے حکومت کے قیام تک ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے استعفے کا معاملہ نئی حکومت کے قیام تک موخر کر دیا۔