اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی خان کی جانب سے شہری پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واقعہ کی ویڈیو پر لیا۔ چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ سے اور متاثرہ شہری داؤد چوہان سے تحریری جواب طلب کر لئے ہیں۔
وڈیو میں شہری پر تحریک کے ایم پی اے سرعام تشدد کرتے دکھایا گیا ہے، مبینہ طور پر عمران علی شاہ نے راستہ نہ دینے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔