پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں تبدیلی آگئی، تحریک انصاف کے منصوبہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا گیا۔ گھنٹہ گھر پر تجاوزات مافیا نے پھر قبضہ کر لیا، کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے پشاور کے وسط میں تحصیل گور گٹھڑی سے لیکر گھنٹہ گھر تک 450 میٹر طویل بازار کی تاریخی حیثیت بحال کر کے شہریوں کی تفریح کے لیے ہریٹیج بنایا گیا۔ قدیم بازار میں 85 تاریخی عمارتوں اور دکانوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا گیا، لیکن پی ٹی آئی کا منصوبہ ایک بار پھر تجاوزات کا شکار ہو گیا۔
سابق صوبائی حکومت کی جانب سے ہریٹیج منصوبے پر صوبائی خزانے سے 33 کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد دیکھ بھال کیلئے کسی قسم کے انتظامات نہیں ہوئے۔ ہریٹیج میں گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اب رکشہ، سوزوکی اور موٹرسائیکل آزادانہ گھوم رہی ہیں۔