کراچی: (دنیا نیوز) صدر پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوارنامزدکرنےپرعمران خان اورپارٹی کامشکورہوں، قوم کومبارکباددیناچاہتاہوں جنہوں نےتبدیلی کیلئےووٹ دیا، بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہےجس میں غریب کی فکرہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا کہ تبدیلی کاسفرشروع ہوگیاہے، :- پیپلزپارٹی سےکہناچاہتاہوں آئیں مل کرسندھ کیلئےکام کریں۔ عمران خان آج قوم سے اپنے خطاب میں بتائیں گےکہ تحریک انصاف کیاراستہ اپنائےگی۔انھوں نے کہا کہ قوم کومبارکباددیناچاہتاہوں جنہوں نےتبدیلی کیلئے ووٹ دیا، بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہےجس میں غریب کی فکرہوگی۔ عمران خان اور پارٹی کی جانب سے صدرمملکت کا امیدوار نامزد کرنے پر انکا شکریہ اداکرتا ہوں۔