بلوچستان میں عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بھی چھٹی کا اعلان

Last Updated On 23 August,2018 12:27 pm

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے 24 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 اگست کو بھی عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل عید الاضحیٰ کے تیسرے دن کی وجہ سے دی گئی ہے۔ اس روز بھی صوبے کے ماتحت محکمے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 21 سے 23 اگست تک عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
 

Advertisement