سی ٹی ڈی کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد گرفتار

Last Updated On 25 August,2018 10:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کو بھکر کے علاقے بہل روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشتگردوں کی شناخت شہزاد اور انس بن ملک کے نام سے ہوئی، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 دستی بم برآمد ہوئے، دہشتگرد مقامی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے تھے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔