لاہور: (دنیا نیوز) سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہو گا، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی، جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔