اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پہنچایا گیا جبکہ جےآئی ٹی سربراہ واجد ضیا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ وکیل خواجہ حارث کی گواہ واجد ضیاء پر جرح جاری ہے۔ واجد ضیاء نے کہا حمد بن جاسم کو خط میں بیان قلمبند کرنے سے متعلق لکھا تھا، یہ بات درست ہے کہ بیان قلمبند کرنے کیلئے حمد بن جاسم سے پہلے نہیں پوچھا تھا، حمد بن جاسم کو خط بھیجنے سے پہلے حسین نواز کا بیان قلمبند ہوچکا تھا، یہ درست ہے کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی دفتر سے تصویر لیک ہوئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے پانچویں پیشی ہے۔