اسلام آباد: (دنیا نیوز ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 تا 5 بجے شام فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری 24 اگست کے اجلاس میں دی تھی، دوسری طرف وفاقی افسران و ملازمین نے دفتری اوقات میں تبدیلی پر تحفظا ت کااظہار کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ دفتری اوقات میں تبدیلی سے چھوٹے ملازمین کے گھریلو و معاشی مسائل میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں تسلیم کیا ہے کہ چھوٹے ملازمین کی اکثریت پارٹ ٹائم نوکری یا کاروبار کرتے ہیں اور 5 بجے کے بعد دوسری نوکری اور کاروبار کرنا مشکل ہوگا جس سے ملازمین کی مشکلات بڑھے گی۔
افسران کا کہنا ہے کہ ہر مسلمان فجر کی نماز کیلئے اٹھتا ہے اس لیے صبح آٹھ بجے دفتر پہنچنا آسان ہے صرف اوقات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔