لاہور: (دنیا نیوز) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اور ریلوے میں مبینہ کرپشن کا کیس، سعد رفیق کی نیب میں پیشی، تین گھنٹے تک پوچھ گچھ، انجنوں کی مہنگے داموں خریداری پر بھی سوالات کیے گئے۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اور ریلوے مبینہ کرپشن سکینڈل کیس میں تفتیش کیلئے نیب میں پیش ہوئے۔ نیب تحقیقاتی ٹیم نے تین گھنٹے تک سعد رفیق سے پوچھ گچھ کی۔
نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو چوتھی بار طلب کیا گیا تھا لیکن وہ آج دوسری مرتبہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے سعد رفیق سے پیراگون کے علاوہ ریلوے انجنوں کی مہنگے داموں خرایداری کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی۔