اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پختونخوا اسمبلی کے حلقہ 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 23 کا ضمنی الیکشن 10 ستمبر کو ہو رہے ہیں، انتخاب کے دوران حلقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج 8 سے 11 ستمبر تک تعینات رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ماضی میں شانگلہ سے خواتین ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایات سامنے آئی تھی۔