اسلام آباد: (دنیا نیوز ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا، بجلی کے تمام غیر قانونی کنکشن تین ماہ میں ختم کئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی سی اجلاس میں کہا گیا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، تمام صارفین چاہئے وزارت یا محمکے ہیں، کارروائی کی جائے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کارخانے فوری چلانے کا بھی فیصلہ کیا، ای سی سی میں کہا گیا کہ کھاد کارخانوں سے مقامی کھاد کی ضرورت پوری کی جائے، مقامی پیداوار کم ہوئی تو درآمد کا فیصلہ بعد میں کریں گے، گردشی قرضوں کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھا جائے گا۔