کراچی: (دنیا نیوز) وزیرِ بلدیات سندھ سید غنی کا کا کہنا ہے کہ سرکاری رہائشی منصوبوں کا مکمل نہ ہونا باعثِ شرمندگی ہے، ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرونگا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویپلرز کے رہنماؤں سے خطاب میں وزیرِ بلدیات سندھ سید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس رہنے کے لیے گھر نہیں ہیں، ایسے میں سالوں پہلے اعلان کئے گئے نامکمل حکومتی رہائشی منصوبے ہماری کارکدگی پر داغ ہیں۔
وزیرِ بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں پانی کی کمی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور مستقل قریب میں پانی کی فراہمی میں اضافے کا امکان نہیں لیکن سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر رہے ہیں۔