واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی قیادت میں وفود کی سطح پر مذاکرات ختم ہوگئے، پاک امریکہ وفود کی سطح پر ملاقات 40 منٹ جاری رہی۔
وفود کی سطح پر مذاکرات میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف کے ہمراہ 4 رکنی امریکی وفد بھی اجلاس میں شریک ہوا۔ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان روانگی سے قبل واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت سے چیلنجز ہیں۔
ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کی گئی، پاکستان نے امریکہ سے کولیشن سپورٹ فند کی رقم روکے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارت روانہ ہو جائیں گے۔