یوم دفاع: مزار اقبال پر تقریب، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

Last Updated On 06 September,2018 09:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) یوم دفاع کے حوالے سے مزار اقبال پر پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

ادھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، میجر جنرل شاہد نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔

قصور میں یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا مصطفیٰ آباد پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی، فوجی دستے کی قیادت کرنل عاقل نے کی، یادگار شہدا پر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔