لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ملک دشمنوں کا ایجنڈا صرف خوف اور دہشت پھیلانا ہے، قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان ناقابل شکست بن چکا ہے۔
چوہدری سرور نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک افواج کے مرہون منت ہم نے دنیا کی مشکل ترین جنگ جیتی، مسلح افواج کی بہادری اور قوم کے عزم نے دہشتگردی کا قلع قمع کر دیا۔ انہوں نے کہا آج ہماری افواج میں بڑی تعداد میں قوم کی بیٹیاں بھی موجود ہیں، دنیا بھرمیں ہماری افواج کی قابلیت اور صلاحیت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا دنیا میں وہی قومیں سر بلند ہیں جو اپنے شہدا کو عزت دیتی ہیں، شہدا نے ہمارے مستقبل کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔