آواران: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی میں سپاہی رمز علی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا، فائرنگ تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تاہم سپاہی رمز علی شہید جبکہ نائیک یعقوب زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق بی ایل ایف (بلوچستان لبریشن فرنٹ) سے تھا اور یہ مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے جس میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔