راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے جس میں چیف آف آرمی سٹاف شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کر رہے ہیں۔
ادھر ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مرکزی تقریب آج جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت شرکت کرے گی، اس دن کی مناسبت سے مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
......Final Promo
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 5, 2018
یومِ دفاع و شہداء 2018
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔۔۔
“شہداء پاکستان اور لواحقین کو سلام”، آرمی چیف#ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے pic.twitter.com/SSpYPHeb6k
وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قبروں اور یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام ہوگا۔