راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر جواد ظریف کی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے مخلصانہ اقدامات کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات بڑھنے سے روکنے میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔