لاہور: (دنیا نیوز) اورنج لائن پراجیکٹ سے متعلق بڑی خبر، منصوبے کی دیکھ بھال کیلئے بنایا گیا مینجمنٹ یونٹ بند کر کے سربراہ سعید اختر اور 20 کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن پراجیکٹ کے مینجمنٹ یونٹ پر 2 سال میں ساڑھے 4 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے جبکہ رزلٹ کچھ نہیں نکلا۔ ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ختم ہونے پر پی ایم یو کو بند کیا گیا ہے۔