ملتان: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں جنہیں خراب نہیں کرنا چاہیے، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے زمین میرے دور میں حاصل کی گئی، ڈیم کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔
ملتان میں خواتین کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ہر دور حکومت میں ریفرنس بنائے گئے لیکن میں ان تمام کیسز میں بری ہوا، سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے لیکن میرے دور میں انتقامی کاروائیاں نہیں ہوئیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ افغانستان ہمارا اچھا پڑوسی ہے اور خطے میں اہم ملک ہے، ہمیں افغانستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے جبکہ امریکا کے ساتھی بھی برابری کی سطح پر تعلقات رکھنے چاہیں۔
سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی جاتی ہے کہ اپوزیشن متحد نہ رہے لیکن میچورٹی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کو متحد رکھنا پڑے گا۔