میاں میر قبرستان کے تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم

Last Updated On 12 September,2018 02:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میاں میر قبرستان کے تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے قبرستان کی اراضی پر گھر بنانے والوں سے متعلق حکم کا عندیہ بھی دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ میاں میر قبرستان میں 120سے زائد احاطے بنائے گئے ہیں، بااثر افراد نے کئی کئی کینال پر احاطے بنارکھے ہیں۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے جمعہ کے روز سے احاطے مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ جتنا مرضی کوئی بااثر ہو تمام احاطے مسمار ہونے چاہئیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا قبرستان کی اراضی پر گھر بنانے والوں سے متعلق بھی حکم جاری کریں گے۔