اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 7 رکنی وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
وفاقی کابینہ 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت کیڈ کے خاتمے سمیت اسلام آباد انتظامیہ سے امورصحت وزارت کو نیشنل ہیلتھ اینڈ سروسز کے حوالے کرنے پر غور ہوگا، اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اور شریف ہارون کو چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ لگانے کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، جبکہ ایسٹس ریکوری یونٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاکستان نیوی ایکٹ 1961 ، انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔