سندھ میں لگژری گاڑیوں سے متعلق 3 رکنی کمیٹی تشکیل

Last Updated On 17 September,2018 12:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے 11 سو23 ارب روپے کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاھ نے لگژری گاڑیوں کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی، اجلاس میں کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور بچے کا باہر علاج کرانے کا بھی اعلان کر دیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، وزیراعلی کے مشیر اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلی نے کہا رواں سال سندھ میں 41 میں سے 31 ٹراما سینٹر مکمل کریں گے، ترقیاتی پروگرام میں کچھ نئے منصوبے بھی شامل ہونگے۔

مراد علی شاہ نے لگژری گاڑیوں سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ انہوں نے کہا میرے زیر استعمال 3 لگژری گاڑیاں ہیں، میڈیا پر جو چلتا ہے اس پر حیران ہوتا ہوں۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 26 سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے جبکہ سندھ حکومت کا جہاز 2006 میں خریدا گیا تھا۔

کابینہ اجلاس سے قبل وزیراعلی سندھ نے وزرا سے کے الیکٹرک اور معذور عمر سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ مراد علی شاہ نے بچے کا بیرون ملک علاج کرانے کا اعلان کیا۔