کراچی: (روزنامہ دنیا) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ کے ارکان کو بلاول ہاؤس طلب کر کے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ غفلت اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے وزیر کو فارغ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین نے سندھ کابینہ کے ارکان کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا ہے۔ غفلت اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے وزیر کو فارغ کر دیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سید ناصر حسین شاہ ، امتیاز احمد شیخ اور مکیش کمار چاؤلہ کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتہائی سخت انتباہ کیا۔ اگر کسی محکمے میں رشوت کی اطلاع ملی تو متعلقہ وزیر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عوام کی آسانی اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔ بلاول بھٹو نے ہدایات جاری کر دیں۔