کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو انکوائری ٹربیونل بنانے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ 12 مئی کی از سر نو تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے سے متعلق فیصلہ سنایا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ٹریبونل کے لئے رجوع کریں، ہر دو ہفتوں میں جے آئی ٹی پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں، کیس کا شروع سے آخر تک جائزہ لیا جائے، ملوث ماسٹر مائنڈ کی تحقیقات کی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ سے بھی پیش رفت رپورٹ حاصل کی جائے، جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔