حیدر آباد: (دنیا نیوز) ایڈز سے متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل، مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور، علاقہ مکینوں نے مزید لوگوں کی سکریننگ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حیدر آباد میں 70 سے زائد ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نواحی علاقے یو سی بارچانی کے چھ دیہاتوں میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
کوآرڈیننر ایڈز کنٹرول پروگرام اسد کھتری کے مطابق 31 اگست سے 6 ستمبر تک محکمہ صحت نے 1123 افراد کی سکریننگ کی ہے جن میں سے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر مریضوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔
ادھر علاقہ مکینوں نے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لوگوں کے سکریننگ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں سینٹر ہونے کے باوجود ایڈز کے مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور ہیں۔