لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گردوں کے مریضوں کے لیے کافی میں کئی خصوصیات پوشیدہ ہیں۔
پرتگال میں کافی پر کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گردوں کے مریض اگر اس کا باقاعدہ استعمال کریں تو اس سے ان کی عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے کے مریض یہ کم خرچ اور آسان طریقہ اختیار کر کے اپنی عمر طویل کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کافی میں موجود نائٹرک آکسائیڈ خون اور گردوں کی نالیوں کو صاف اور صحت مند رکھتا ہے۔