لاہور: (دنیا نیوز) کینیڈا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کا استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دودھ جسم کے لیے بہت مفید ہے اور اسے پینا یا اس سے بنی مصنوعات کا استعمال خون کی شریانوں سے جڑے امراض مثلاً ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں دودھ پینے کی عادت بھی امراض قلب اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتی ہے۔