لاہور: (دنیا نیوز) طبی ماہرین نے جلد کے سرطان کے علاج کے لیے نئی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جلد کے سرطان کے سلسلے میں نئی ویکسین تیار کی ہے جسے چوہوں پر آزمانے کے بعد اس کے 100 فیصد نتائج سامنے آئے ہیں۔ نئی تحقیق کے دوران ماہرین نے اس نئی ویکسین میں "امیونو تھراپی" کی مؤثر دوا اور ایک کیمیکل شامل کیا ہے۔ جب اسے چوہوں پر آزمایا گیا تو اسے جلد کے کینسر کی ایک شدید قسم "میلانوما" کے خلاف مؤثر دیکھا گیا۔