این آر او کیس: آصف زرداری نے نظر ثانی اپیل دائر کر دی

Last Updated On 18 September,2018 09:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این آر او کیس میں سابق صدر آصف زردرای نے اثاثوں کی تفصیلات فراہمی کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر دی۔ عدالت نے آصف علی زرداری سے انکے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

آصف زاردی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بینظیربھٹو شہید کےاثاثوں کی تفصیلات مانگنا قبر کے ٹرائل کے مترادف ہے، عدالت نے 2007 سے 2018 تک آصف زرداری اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر رکھی تھی، کیا بچوں کی بھی ایک عشرے کی اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں ؟۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ انکم ٹیکس قانون کے تحت 5 سال سے زیادہ عرصے کی تفصیلات طلب نہیں کی جاسکتیں، الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال تفصیلات طلب کی جاتی ہیں، الیکشن قوانین کے تحت امیدوار اسکی اہلیہ اور زیر سرپرستی بچوں کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں، آصف علی زرداری ایسے مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت کا 29 اگست کا اثاثوں کی تفصیلات فراہمی کا حکم آئین کی شق 13 کی خلاف ورزی ہے، عدالتی حکمنامہ موجود قوانین کی نفی کرتا جس میں کہیں نہیں لکھا کہ اثاثے یا بزنس ظاہر کیا جائے۔