اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے، فنانس بل کا ترمیمی مسودہ، ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس سلیب میں تبدیلی پر بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر فنانس بل کے ترمیمی مسودے پر کابینہ کو بریف کریں گے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ترمیمی مسودہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس سلیبس میں تبدیلی پر کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔ کابینہ کو درآمدی اشیاء کی ڈیوٹی میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔