کراچی: (دنیا نیوز) خبریں ہیں کہ عامر لیاقت نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے کافی دیر انتظار کیا لیکن مراد بر نہ آئی تو ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئے۔
عامر لیاقت حسین پھر سے خبروں میں آ گئے، پی ٹی آئی رہنما کو وزیرِاعظم سے ملاقات کیلئے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی، کافی دیر انتظار کیا لیکن مراد بر نہ آئی تو ناراض ہو کر واپس روانہ ہو گئے۔
عمران خان سے ملنے کے خواہش مند اور کراچی کے مسائل حل کروانے کے دعویدار عامر لیاقت کو گیسٹ ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں ملی تو وہ دروازے سے ہی واپس لوٹ گئے۔
شاید عامر لیاقت حسین وزیرِاعظم کی محفل میں بن بلائے مہمان تھے، یہی وجہ رہی کہ انھیں انتظار کرنا پڑا تاہم اجازت نہیں ملی۔ اس دوران ميڈيا کو جواب دينا بھی ڈاکٹر صاحب کے لئے مشکل ہو گيا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ وزیرِاعظم کراچی والوں کے لئے بڑے اعلانات کرنے جا رہے ہیں۔