تربت میں ایف سی کا ریسکیو آپریشن، سلنڈر دھماکے کے 12 زخمی کراچی منتقل

Last Updated On 21 September,2018 10:46 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف سی بلوچستان کی امدادی کارروائی، تربت میں سلنڈر پھٹنے سے 12 شدید زخمی افراد کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے 22 افراد کو بروقت موقع پر پہنچ کر طبی امدادفراہم  کی، زخمیوں میں اکثریت خواتین کی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق 12 شدید زخمیوں کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔