راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے نوجوان بہتری کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں، نوجوان ہمیشہ خود سے سوال کریں کہ وہ ملکی بہتری کیلئے کیا کر سکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ہے، یونیورسٹی پہنچنے پر ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے نسٹ یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے، یہ انتہائی ماہر انجینئرزاور سکالرز پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، کوئٹہ قیام کے بعد تمام صوبوں میں نسٹ کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔