پاک فوج شہدا کے ورثا اور غازیوں کی دیکھ بھال کرتی رہے گی، آرمی چیف

Last Updated On 07 September,2018 09:27 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قربانیوں کو خراج تحسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ نے آج پورا دن شہدا کے خاندانوں اور غازیوں کے ساتھ گزارا، مسائل کے فوری حل کے احکامات، پاک فوج شہداء کے ورثا اور غازیوں کا خیال اور دیکھ بھال کرتی رہے گی، سپہ سالار کا عزم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پورا دن جی ایچ کیو میں شہدا کے اہلخانہ اور غازیوں کے ہمراہ گزارا۔ سپہ سالار نے شہدا کے ورثا اور غازیوں کو درپیش مسائل سننے اور فوری طور پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج شہدا کے ورثا اور غازیوں کی دیکھ بھال کرتی رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں موجود تمام افراد سے فرداً فردا ًملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ان محسنوں کی قربانیوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، ملکی دفاع اور امن کے لیے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آرمی چیف سے ملاقات میں شہدا کے ورثا اور غازیوں نے خاندان کے طور پر خیال رکھنے اور سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔