راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایفی ڈرین کیس میں سزا کاٹنے والے حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ لیگی رہنما کو دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر اٹک جیل بھیجا گیا۔
ادھر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا ہے، کمیٹی دو دن میں اپنی رپورٹ تیار کر کے حکومت کو پیش کرے گی، جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کی سزا معطل کی تھی جس کے بعد رہائی کے موقع پر (ن) لیگی قائد کی اڈیالہ جیل سے تصویر سامنے آئی تھی جس میں ایفی ڈرین کیس میں سزا پانے حنیف عباسی بھی موجود تھے۔
اڈیالہ جیل میں فوٹوسیشن ، تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جنہیں عام انتخابات سے چند روز قبل ہی سزا سنائی گئی تھی۔