لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس اہلکاروں کو ایک سال میں دی جانیوالی سزا کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا، پولیس کے 10 ہزار 77 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں۔
پنجاب پولیس اہلکاروں کو ایک سال میں دی جانیوالی سزا کا ڈیٹا دنیا نیوز حاصل کرلیا۔ اعدادوشمار کے مطابق، ایک سال میں پنجاب پولیس کے 140 اہلکاروں کو برطرف جبکہ 22 کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا، 119 اہلکاروں کو کرپشن کے جرم میں نوکری سے فارغ کیا گیا۔ 344 اہلکاروں کی تنخواہیں اور 482 کا انکریمنٹ روکا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق، 5 ہزار 113 اہلکاروں کی کارکردگی پر اظہارعدم اطمینان اور 209 کی تنزلی کی گئی، فرائض میں غفلت پر 2 ہزار 320 اہلکاروں کو سزا دی گئی۔ کریمنل کیسز میں بھی 33 اہلکاروں کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ پنجاب پولیس کے 174 اہلکاروں کی ترقی روک لی گئی۔