دوحہ: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پیش کردہ جذبہ خیر سگالی کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔
امریکا روانگی سے قبل قطر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے بیان کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک چلے گئے
یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے بغیر پروٹوکول اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے، انہوں نے بورڈنگ پراسس عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر مکمل کرایا، ایئر پورٹ پر موجود مسافر وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پا کر خوش ہوئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔