اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نواز شریف کو حاضری سے 3 دن کا استثنیٰ دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج مح٘د ارشد ملک نے العزیزیہ مل ریفرنس کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ وکیل نواز شریف نے کہا جیل سے رہائی کے بعد میاں صاحب کو ایڈجسٹ کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا، ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ہم یہاں موجود ہیں۔
خواجہ حارث آج بھی گواہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے، گزشتہ سماعت پر خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، خواجہ حارث کی درخواست پر سعودی حکام کو لکھا گیا ایم ایل اے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا تھا۔