عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کیلئے برسرِ اقتدار آئے: خورشید شاہ

Last Updated On 24 September,2018 03:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کیلئے برسرِ اقتدار آئے، انہوں نے عوام کو سہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مرضی کا نظام نہیں لاسکتی، صرف پنجاب یا خیبرپختونخواہ کے بارے میں فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا گیس اور پٹرول سمیت دیگر چیزوں پر ٹیکس سے غریب کی جیب سے پیسہ نکالا جا رہا ہے، سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے کم ٹیکس دینے کی شرح ہماری ہے، وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں۔