راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی حرمت اور سیکیورٹی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، جوان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جوان کی بھلائی اور تحفظ ملکی عزت اور سیکیورٹی کے بعد آتی ہے، آفیسرز کے لیے سہولیات کا ہمیشہ اور ہر بار سب سے آخری نمبر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈٹس عزت، وقار، لگن اور پاک فوج کی دیگر اقدار کو مقدم رکھیں، ملک کی عزت اور سیکیورٹی ہر چیز پر مقدم ہونی چاہیے۔ کیڈٹس اپنی پیشہ وارنہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔