اسلام آبادذ: (دنیا نیوز) حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ حکومت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینا ہے، ن لیگ اپنے دور کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ نہیں لے سکتی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں میثاق جمہوریت کے تحت پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنایا جاتا تھا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا روایت یہی رہی ہے کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈر ہی ہوگا، موجودہ حکومت کے یو ٹرن پر تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا انتخابی دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی کے ٹی او آرز پر حکومت کو ڈنڈی نہیں مارنے دیں گے، پارلیمانی کمیٹی کا ایک ٹائم فریم ہو گا۔