لیسکو: 4700 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریاں

Last Updated On 25 September,2018 04:30 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔

پاور ڈویژن نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے میمورنڈم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پاور ڈویژن کو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے لیسکو، گیپکو، فیسکو اور پیپکو سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے والے ملازمین کو جلد ریگولر کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ لیسکو میں ایس ڈی اوز سمیت 4700 ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔