اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی بلوں کے نادہندگان میں سرکاری ادارے سب سے آگے نکلے، وفاقی ترقیاتی ادارہ 19 کروڑ روپے کا نادہندہ، کابینہ سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، ایف بی آر، چیف کمشنر آفس اور الیکشن کمیشن نے بھی بجلی کے بل ادا نہیں کیے۔
دنیا نیوز کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق کابینہ سیکرٹریٹ کے ذمہ 1 کروڑ 25 لاکھ روپے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کے ذمہ 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ ایف بی آر نے 41 لاکھ روپے، پٹرولیم ڈویژن نے 44 لاکھ، الیکشن کمیشن نے 18 لاکھ جبکہ فرنٹیر ہاؤس نے 12 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بجلی بل کی مد میں 15 لاکھ جبکہ وفاقی محتسب نے 7 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔