حب ڈیم کی صفائی کا منصوبہ، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا

Last Updated On 15 August,2018 06:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) واپڈا کا حب ڈیم کی صفائی کا منصوبہ، ڈیم کی صفائی سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 49 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

واپڈا نے حب ڈیم کی صفائی کا منصوبہ تیار کر لیا، ڈیم میں مٹی جمع ہونے سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حب ڈیم کی صفائی ناگزیر ہے۔ صفائی سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 49 ہزار ایکڑ فٹ بڑھ جائے گی۔ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کُل گنجائش 7 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے مطابق حب ڈیم سے اضافی 1 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، حاصل ہونے والی اضافی بجلی صارفین کو دی جائے گی۔

Advertisement