اسلام آباد: (دنیا نیوز) واپڈا نے حکومت کو دریائے سندھ کے پانی سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا پلان پیش کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واپڈا کی جانب سے حکومت کو پیش کیے جانے والے پلان میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ سے 40 ہزار 852 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ تربیلا جی بی سے 7 ہزار 748 میگاواٹ، بنجی منصوبے سے 7 ہزار 100 میگاوٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
بھاشا سے 4500 میگاواٹ، یلبو سے 2800، داسو سے 4320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جبکہ تھاہکوٹ سے 4344، پٹن ہائیڈو پاور پراجیکٹ سے 2400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ شیوک پاور منصوبے سے 640 اور کالا باغ پاور منصوبے سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔