اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مختلف ٹیسٹ کے بعد ممکنہ طور پر آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو معدے اور دل کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، وہ آئندہ چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو علاج کے لئے بیرون ملک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔