نواز شریف،مریم اور محمد صفدر کی پیر شام 4 بجے تک پیرول پر رہائی

Last Updated On 14 September,2018 10:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی پیر شام 4 بجے تک پیرول پر رہائی میں توسیع کر دی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے 7 ستمبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ادھر نماز جنازہ کی ادائیگی کے حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان ترتیب دیدیا، نمازجنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مختلف مقامات مخصوص کر دئیے۔ سوئی گیس سوسائٹی میں شرکا کیلئے پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، اڈا پلاٹ سے آنیوالوں کو رائیونڈ روڈ سے سوئی گیس سوسائٹی آنا ہوگا اور شریف میڈیکل سٹی جانے کیلئے سوئی گیس سوسائٹی سے جانا ہوگا جبکہ نماز جنازہ کے بعد واپسی کیلئے بحریہ ٹاؤن ملتان روڈ سے جانا ہوگا۔

جاتی امرا میں سکیورٹی پر حساس ادارے اور پولیس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے 3 حصار ہونگے۔ جاتی امرا میں 20 سے زائد لیڈی کانسٹیبل بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ جاتی امرا سے اڈا پلاٹ تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، پٹرولنگ کے لئے 3 ایس پیز، اور 6 ایس ایچ اوز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
 

Advertisement