اسلام آباد: (دنیا نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف کےباعث راولپنڈی کے ادارہ برائے امراض قلب منتقل کر دیا گیا ہے۔ مکمل طبی معائنہ کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسپتال داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کیپٹن (ر) صفدر کو گزشتہ رات معدہ کے ساتھ دل میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی طبعیت مزید بگڑنے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا۔ آر آئی سی کے چیف ایگزیکٹو جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے سابق وزیراعظم کے داماد کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، حنیف عباسی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی آر آئی سی منتقلی کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کئی عام مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو ہسپتال کے اندر جانے سے روکنے اور سکیورٹی گارڈز کی جانب سے بدتمیزی کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہے۔